اداکار عثمان مختار کی ڈائریکشن میں فیچرفلم گلابو رانی کا ٹریلرجاری

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکار عثمان مختار کی ڈائریکشن میں فیچرفلم گلابو رانی کا ٹریلرجاری
اداکار عثمان مختار کی ڈائریکشن میں فیچرفلم گلابو رانی کا ٹریلرجاری

معروف اداکار عثمان مختار نے اپنی ڈاریکشن میں پہلی فیچر فلم گلابو رانی کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔

فلم کے ٹریلر کا دورانیہ 2 منٹ 7 سیکنڈز ہے جبکہ ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی ایک ڈیڑھ سو سال پرانی یونیورسٹی کے ہاسٹل کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Usman Mukhtar Official (@mukhtarhoonmein)

فلم کا ٹریلر ہارر اور سسپنس سے بھرپور ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہاسٹل میں پریشان کن واقعات پیش آتے ہیں جس سے طلباء خاصا خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

عثمان مختار کی ڈاریکشن میں آنے والی فیچر فلم گلابو رانی کی مرکزی کاسٹ میں تقریباً سبھی نئے کردار ہیں جن میں معراج حق، اسامہ جاوید حیدر، دانیال خاقان افضل،عمرعبداللہ خان اورنتاشا حمیرااعجاز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ عثمان مختار فلم کے ڈاریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ شریک پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ فلم کی کہانی عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام اور علی مدار نے لکھی ہے۔

 

Related Posts