پاکستان کے فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ نے اپنے دو پسندیدہ کرکٹرز کے نام بتا دیے۔
حسن علی نے 2 جولائی کو اپنی 28ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کی اہلیہ سامعہ آرزو نے ان کی تصویر والا کیک بنوایا۔
اس کے بعد سامعہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوالات پوچھنے کا ایک سیشن کیا، جس میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کئی سوالات پوچھے گئے۔
سوالات میں ایک صارف کی جانب سےسوال پوچھا گیا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ان کا حسن علی کے علاوہ پسندیدہ کھلاڑی کون ہے؟
جواب میں سامعہ نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان پسندیدہ کرکٹرز ہیں۔
واضح رہے کہ کرکٹر حسن علی اور اہلیہ سامعہ صارفین میں کافی مقبول جوڑی ہے، کچھ روز قبل دونوں شمالی علاقہ جات کی سیر پر گئے تھے جس کی تصاویر اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئیں جو لوگوں میں بہت مقبول ہوئیں۔