جانئے، پانچ ایسی میک اپ پراڈکٹس جو آپ کی صبح جلدی تیار ہونے میں مدد کرسکتی ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

جانئے، پانچ ایسی میک اپ پراڈکٹس جو صبح جلدی تیار ہونے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں؟
جانئے، پانچ ایسی میک اپ پراڈکٹس جو صبح جلدی تیار ہونے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں؟

صبح صبح تیار ہونا ہے لیکن وقت کم ہے، ایسے میں کونسی میک اپ پراڈکٹس کا استعمال کیا جائے جو جلدی تیار میں ہونے میں مدد کریں، یہ خواتین کیلئے کسی سردرد سے کم نہیں ہوتا۔

صبح کے قیمتی وقت کو محفوظ رکھنے کیلئے آج ہم آپ کو بتائینگے پانچ ایسی میک اپ پراڈکٹس جو آپ کو جلدی تیار ہونے میں مدد کرینگی، یہ میک اپ پراڈکٹس نہ صرف آپ کے قیمتی وقت کو محفوظ رکھیں گی بلکہ آپ انہیں استعمال کرنے کے بعد بہت زیادہ خوبصورت بھی لگیں گی۔

کنسیلر

کنسیلر بلاشبہ میک اپ کا ہم جُز ہوتا ہے، جس کو لگانے کے بعد جلد پر ایک الگ ہی نکھار آجاتا ہے، اگر صبح صبح آپ اپنا قیمتی وقت بچانا چاہتے ہیں تو کنسیلر کو اپنی جلد پر استعمال کریں اور کوشش کریں کہ جس کنسیلر کا استعمال کریں وہ گیلا ہو کیونکہ اس سے جلد پر بالکل اصلی نکھار آتا ہے۔

آئی پینسل

ہم بچپن سے دیکھتے آرہے ہیں کہ خواتین کی اکثریت کالے رنگ کی پینسل کا انتخاب کرتی ہے لیکن اگر اِس کو شہر کے موسم کا حساب سے دیکھا جائے تو یہ انتخاب بالکل غلط ہے، کیونکہ جس طرح کا گرمی والا موسم کراچی میں ہوتا ہے ایسےمیں ہمیں آئی پینسل کا انتخاب کرتے وقت رنگ کا خاص خیال رکھنا چاہیے، جیسے براؤن رنگ بہترین ہوتا ہے۔

ہلکا سا بلش آن

اگر آپ کم وقت میں مناسب میک اپ کرنا چاہتے ہیں تو گالوں پر توجہ دیں کیونکہ یہ آپ کو تفصیلی میک اپ سے بچاتے ہیں،گالوں پر ہلکا سا بلش آن، یہ نہ صرف آپ کی جلد کو چمکدار بناتا ہے بلکہ قدرتی شکل بھی دیتا ہے۔

مسکارا

Volume and definition-enhancing mascara - Ultra Tech + Volume And  Definition Mascara - KIKO MILANO

اِس میں کوئی شک نہیں کہ صرف آنکھوں کا میک اپ کرنے کے بعد ہی چہرہ بہت زیادہ خوبصورت لگنے لگتا ہے اور آنکھوں کا میک اپ کرتے وقت مسکارا اِس کا سب سے اہم جُز ہوتا ہے ، کوشش کریں کہ صبح کے وقت اپنی آنکھوں پر ہلکا سا مسکارا لگائیں ، اِس سے آپ کی آنکھیں بہت زیادہ پُرکشش لگیں گی۔

لِپ گلاس 

اگر آپ صبح گھر سے باہر نکلتے وقت ہونٹوں پر لپ اسٹک کا استعمال کررہے ہیں تو جان لیں کہ یہ آپ کے ہونٹوں کو خشک کردے گی ، چنانچہ کوشش کریں کہ لپ اسٹک کے بجائے لپ گلاس کا استعمال کریں ، اِس سے آپ کے ہونٹ نہ صرف خوبصورت لگیں گے بلکہ اُن پر ایک الگ ہی قسم کی چمک آجائے گی۔

Related Posts