پنجاب کی 5 مخصوص نشستوں پر کامیاب پی ٹی آئی امیدواروں نے حلف اٹھا لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب کی 5 مخصوص نشستوں پر کامیاب پی ٹی آئی امیدوار حلف آج اٹھائینگے
پنجاب کی 5 مخصوص نشستوں پر کامیاب پی ٹی آئی امیدوار حلف آج اٹھائینگے

لاہور: پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر کامیاب پی ٹی آئی امیدواروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے، حلف اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تقریبِ حلف برداری آج پنجاب اسمبلی میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان بتائیں کیا تحقیقات کرنا دیوار سے لگانا ہے؟  وزیر داخلہ 

مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی 3 خواتین اور 2 اقلیتی ممبران کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔ تحریکِ انصاف کی سائرہ رضا، بتول جنجوعہ اور فوزیہ عباس نسیم رکنِ اسمبلی بن گئیں۔

دوسری جانب اقلیتی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ حبقوق رفیق بابو اور سیموئل یعقوب پنجاب اسمبلی کے رکن بن گئے ہیں۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے 25 اراکین منحرف ہو گئے جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ اراکین کی رکنیت معطل کردی۔ تحریکِ انصاف نے الیکشن کمیشن سے نئے اراکین کے انتخاب کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں پر صوبائی اراکینِ اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ نئے اراکین نے آج سے قانون سازی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

Related Posts