وزیر اعظم شہباز شریف نے بلیو اور گرین لائن بس سروس کا افتتاح کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلیو اور گرین لائن بس سروس کا افتتاح کردیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے بلیو اور گرین لائن بس سروس کا افتتاح کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بلیو اور گرین لائن بس سروس کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بس سروسز کا آغاز جڑواں شہروں کے عوام کی بہت بڑی خدمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلیو اور گرین لائن بس سروسز کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے عوام ایک اور سفری سہولت سے فیضیاب ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بلیو اور گرین لائن بس سروس کا افتتاح عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔ قوم ہم سے سوال کرتی ہے کہ اس سہولت میں 4سال تک کیوں تاخیر کی گئی؟دیر آید، درست آید۔ بالآخر سہولت شروع ہوئی۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلیو اور گرین لائن سروس منصوبوں کی تکمیل کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔ ایک ماہ کیلئے سفر مفت کیا جائے۔ پورے روٹ کے ایک کارڈ کے اجراء کو یقینی بنائیں۔ تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر کم ہوئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ پاکستان میں بھی تیل کی قیمتیں جلد کم ہوں۔ پاکستان 30 ارب ڈالر کا تیل اور گیس درآمد کررہا ہے۔ ہم نے 75سالوں سے ملک کیلئے کوئی اچھا کام نہیں کیا تاہم بعض حکومتوں نے اچھا کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو لاء اینڈ آرڈر کا بہت تجربہ ہے۔ پولیس تنخواہوں سے متعلق اقدام پر وزیرِ داخلہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ شٹل سروس کیلئے بھی متعلقہ اداروں کو فنڈز فراہم کریں گے۔ معیاری ٹینڈرنگ کے بغیر ٹھیکہ دیا گیا تو متعلقہ ادارے کی خیر نہیں۔

 

Related Posts