کراچی میں بارش سے تباہی، عوامی مسائل حل کرنیوالا کوئی نہیں۔حافظ نعیم

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بارش سے تباہی، عوامی مسائل حل کرنیوالا کوئی نہیں۔حافظ نعیم
کراچی میں بارش سے تباہی، عوامی مسائل حل کرنیوالا کوئی نہیں۔حافظ نعیم

کراچی میں بارش کے باعث ہر طرف پانی ہی پانی ہے، گلیاں، بازار اور سڑکیں تباہ حالی کی داستانیں سنا رہی ہیں۔ جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے مابین وزارتوں پر رسہ کشی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جب تک زرداری ڈاکو قابض ہے صوبہ ترقی نہیں کر سکتا۔عمران خان

مسندِ اقتدار پر براجمان پیپلز پارٹی اور فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والی ایم کیو ایم کے روئیے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کے عوام کا پوچھنے والا کوئی نہیں۔

موجودہ و سابقہ وفاقی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نہ تو نواز شریف اور نہ ہی عمران خان نے کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کچھ کیا۔

بارش کے دوران مسائل حل نہ ہونے کی اہم وجہ کے متعلق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس وقت 75فیصد وزراء اور افسران عید کی چھٹیوں  پر گئے ہوئے ہیں۔ بارش میں گھرے عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔

 

Related Posts