ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 7افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

جاں بحق
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثات کوئٹہ چمن شاہراہ اور صادق آباد میں پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ پر شیلا باغ کے قریب تیز رفتار کار کھائی میں جاگری۔ خوفناک حادثے کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات، 17افراد زخمی

زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب صادق آباد میں قومی شاہراہ پر کنٹینر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

کنٹینر اورموٹر سائیکل کے تصادم کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ دونوں حادثات میں 7افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں مواچھ گوٹھ اور کالا پل کے نزدیک مختلف حادثات کے باعث کم از کم 17 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

آج سے 8روز قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ، مواچھ گوٹھ میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی۔ ایدھی ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کالا پل کے نزدیک بس الٹ جانے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔

Related Posts