بڑھتی مہنگائی کے باوجود ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت میں 55 فیصد کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت میں 55 فیصد کا اضافہ
ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت میں 55 فیصد کا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں ریکارڈ مہنگائی، آٹو فنانسنگ پر پابندی سمیت دیگر مسائل کے باعث گاڑیوں، پک اپ اور جیپ کی فروخت میں تقریباً 55فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹو سیکٹر کا کہنا ہے کہ 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم جیپ، پک اپ اور دیگر گاڑیوں کی فروخت رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جون میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں 8 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

آٹو سیکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے 1 لاکھ 51 ہزار 182 یونٹس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران سیلز 2 لاکھ 34 ہزار 180 گاڑیاں رہیں، 660 سی سی سوزوکی آلٹو سب سے زیادہ فروخت ہوئی۔

سوزوکی آلٹو کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کی 37 ہزار 720 یونٹس کی سیلز کے مقابلے میں 89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر ٹویوٹا یارس اور کرولا رہیں۔

دونوں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 46 ہزار 650 یونٹس تھی۔ جون 2022 میں گاڑیوں کے 23 ہزار 547 یونٹس فروخت کیے گئے۔ مئی 2022 میں فروخت 19 ہزار 395 ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب 2 اور 3 پہیوں والی سواریوں کی فروخت 19 لاکھ 3 ہزار یونٹس سے 4.3فیصد کم ہو کر 18 لاکھ 21 ہزار یونٹس تک آگئی ہے۔ سوزوکی، ہونڈا اور یاماہا کی سیلز میں بھی اضافہ ہوا۔

Related Posts