پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار، حکومت انتخابات کا اعلان کرے۔شاہ محمود قریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

‏ شہبازگِل پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی
‏ شہبازگِل پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کیا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: سابق وزیرِ خارجہ و نائب چیئرمین تحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر حکومت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردے تو پی ٹی آئی وزیر اعظم شہباز شریف سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کے سیاسی بحران سے نکلنا ہے تو نئے انتخابات کا انعقاد اس کا واحد راستہ ہے۔ ہم شفاف انتخابات کیلئے دیگر جماعتوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جاوید لطیف ضمنی انتخابات میں شکست پر برہم، اپنی ہی پارٹی پر تنقید

گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی زیادہ توجہ 22 جولائی کو ہونے والے الیکشن پر ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیلِ نو کی جائے۔ ایسا الیکشن کمیشن چاہئے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے قابلِ قبول قرار دیا جاسکے۔

نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اب صرف 2 ووٹوں کی اکثریت پر قائم ہے جو زیادہ دیر تک اقتدار پر قابض نہیں رہ سکتی۔ عوام نے پنجاب میں حکومت بنانے کا مینڈیٹ ہمیں دیا۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف 22 جولائی کو نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر ق لیگی رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو اپنا امیدوار نامزد کرچکی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم 22 جولائی کو حمزہ شہباز کو جمہوری طریقے سے شکست دینگے۔ 

Related Posts