شریف مافیا لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے ملک تباہ کر رہا ہے۔عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

ن لیگ کی عمران خان کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر
ن لیگ کی عمران خان کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر

اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری اور شریف مافیا لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے ملک تباہ کررہا ہے جس نے ملکی معیشت کو برباد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ زرداری اور شریف مافیا نے ملک کو سیاسی و معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکر کھڑا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 یکطرفہ فیصلوں پرسر جھکانے کی توقع نہ رکھی جائے: مریم نواز

بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی دولت بچانے کی اجازت دیتے رہیں گے؟عوام بہت کچھ سہہ چکے ہیں، مافیا کو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ملک کی موجودہ معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہیں۔ قومی اثاثے کسی صورت فروخت نہیں کرنے دیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو جمہوری انداز میں تحریکِ عدم اعتماد منظرِ عام پر لا کر عہدے سے ہٹایا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کی ذمہ دار بیرونی سازش تھی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ اقتدار کے ایوانوں پر قابض ٹولہ عوام کا پیسہ لوٹ رہا ہے۔ سپریم کورٹ کو چاہئے کہ حکمرانوں کی بدعنوانی کا نوٹس لے۔

 

Related Posts