سری لنکا نے ٹاس جیت لیا، پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سری لنکا نے ٹاس جیت لیا، پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
سری لنکا نے ٹاس جیت لیا، پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم اور سری لنکا مدِ مقابل ہیں، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کا کھیل شروع ہوگیا۔ سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق جاوید میانداد کا بیان سامنے آگیا

گال اسٹیڈیم میں 8 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے جس کے دوران میزبان ٹیم سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنا لیے۔ قومی ٹیم میں اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو شامل کر لیا گیا۔ شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی نے لے لی۔

ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کی۔ 20 جولائی کو پاکستان نے 342 رنز کا ریکارڈ ہدف مکمل کیا تھا جس کے بعد پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

بابر اعظم کی زیر قیادت قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ عبداللہ شفیق نے گال ٹیسٹ میں 158 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

کپتان بابر اعظم نے پہلے گال ٹیسٹ کے دوران 55 جبکہ رضوان نے 40 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی کو پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے پر چوٹ لگ جانے کی وجہ سے دوسرے ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ 

Related Posts