سپریم کورٹ غیر متعلقہ افراد کے دباؤ میں ہے، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے۔ اور تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاملہ ڈپٹی اسپیکر اور سپریم کورٹ کا ہے، جبکہ تمام غیر متعلقہ افراد فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر سے پوچھ رہی ہے کہ عدالت کے کس حوالے کے تحت آپ نے فیصلہ دیا، جب کہ ڈپٹی اسپیکر لاپتہ ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 درجن صوبائی وزراء کا حلف انصاف اور جمہوریت کے منہ پہ تمانچہ ہے، پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباو میں ہے 30 اگست تک فیصلے نہ کیے گئے تو جھاڑو پھر جائے گا۔

سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ مداخلت سافٹ ہو یا ہارڈ اکتوبر یا نومبر میں الیکشن ہوں گے جو آخری حل ہے، ورنہ سب گھر جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 10کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں، اور آصف زرداری سالگرہ منانے دبئی جارہے ہیں، اب سیاست نہیں ریاست کو بچانا ہوگا۔

Related Posts