اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے افغان طلبہ کو آن لائن تعلیمی سہولیات اور ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے تعلیمی سہولیات کی پیشکش کا اعادہ کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مفتی تقی عثمانی دورہ افغانستان کے موقع پر اعلیٰ افغان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس حوالے سے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تعلیمی مواد ٹیلی وژن کے ذریعے طلبہ تک پہنچایا جا سکتا ہے، افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے خصوصی انتظامات کیے جاسکتے ہیں، اسلام میں خواتین کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں۔