حکومت نے یومِ آزادی کے زیادہ تر پروگرام منسوخ کردئیے۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

فواد چوہدری
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے زیادہ تر پروگرامز منسوخ کردئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزارتِ اطلاعات نے میری خصوصی ہدایات پر قومی ترانے کو نئے میوزک آلات پر دوبارہ ریکارڈ کرنے کا پراجیکٹ مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ مناسب، عمران خان تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں۔اسحاق ڈار

ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ 25 اگست کو نئے میوزک آلات کے ساتھ قومی ترانے کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے زیادہ تر پروگرام موجودہ حکومت نے منسوخ کردئیے ہیں۔

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریکِ انصاف اپنے صوبوں میں 75ویں سالگرہ حقیقی آزادی کے تصور کے تحت بھرپور طریقے سے منائے گی۔ بدقسمتی ہے کہ ملک 75ویں سالگرہ پر ایک امپورٹڈ حکومت کے زیرِ تسلط ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں جدوجہد کو تیز کرنا ہے اور اگلے 30 دنوں میں اِس حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے۔انہوں نے افغانستان کے ڈرون حملے میں پاکستان کی سرزمین استعمال ہونے پر بھی ردِ عمل دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان پر ڈرون حملے میں پاکستان کی زمین استعمال ہونے کا سوال نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟ بار بار یہ بیان کہ پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی، غیر واضح بات ہے۔ متعلقہ وزارتوں کو واضح بیان جاری کرنا ہوگا۔ 

Related Posts