اسلام آباد: سابق وزیرِ اطلاعات و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کے زیادہ تر پروگرامز منسوخ کردئیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزارتِ اطلاعات نے میری خصوصی ہدایات پر قومی ترانے کو نئے میوزک آلات پر دوبارہ ریکارڈ کرنے کا پراجیکٹ مکمل کیا۔
پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ مناسب، عمران خان تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں۔اسحاق ڈار
ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ 25 اگست کو نئے میوزک آلات کے ساتھ قومی ترانے کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے زیادہ تر پروگرام موجودہ حکومت نے منسوخ کردئیے ہیں۔
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریکِ انصاف اپنے صوبوں میں 75ویں سالگرہ حقیقی آزادی کے تصور کے تحت بھرپور طریقے سے منائے گی۔ بدقسمتی ہے کہ ملک 75ویں سالگرہ پر ایک امپورٹڈ حکومت کے زیرِ تسلط ہے۔
تحریک انصاف اپنے صوبوں میں پچھتر ویں سالگرہ حقیقی آزادی کے تصور کے تحت بھرپور طریقے سے منائے گی۔ بدقسمتی ہے کہ ملک پچھتر ویں سالگرہ پر ایک #ImportedRegime کے زیر تسلط ہے ، ہمیں جدوجہد کو تیز کرنا ہے اور اگلے تیس دنوں میں اس حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 6, 2022
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں جدوجہد کو تیز کرنا ہے اور اگلے 30 دنوں میں اِس حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے۔انہوں نے افغانستان کے ڈرون حملے میں پاکستان کی سرزمین استعمال ہونے پر بھی ردِ عمل دیا۔
افغانستان کے ڈرون حملے میں پاکستان کی زمین استعمال ہونے کا سوال نہیں ہے سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضاء استعمال کرنے کی اجازت دی گئ یا نہیں؟ بار بار یہ بیان کہ پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئ غیر واضع بات ہے متعلقہ وزارتوں کو وضع بیان جاری کرنا ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 6, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








