راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں 13 حکمران پارٹیاں اور اکیلا عمران خان ہے۔
تفصیلات کے مطابق لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں 13 حکمران پارٹیاں اور اکیلا عمران خان ہے۔ اسٹیٹ بینک 7 ارب ڈالر پر آگیا، آٹا 100 روپے کلو ہوگیا۔ تمام طاقتیں ملک کو تباہی اور تصادم سے بچا لیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ دعا ہے یہ الیکشن پر جائیں،انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی، عمران خان کو فائدہ ہوگا۔حکمرانوں کو مفت مشورہ ہے، الیکشن میں تاخیر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت سے ہمارے کمزور حلقے مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔ تیرہ کی تیرہ پی ڈی ایم جماعتیں غرق ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل میرے علاقے میں 77 ڈکیتیاں ہوئیں، 7 کروڑ مزید غریب ہوگئے۔ کل فیصل آباد میں غربت کے ہاتھوں باپ نے دو بیٹیاِں قتل کر دیں۔میری تین بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، راولپنڈی میں بھی بھتہ پرچیاں ملنے لگی ہیں۔ شہباز گل کے ڈرائیور کی کمسن بچی اور بیوی کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ قابل مذمت ہے۔
پاکستان اور برطانیہ میں بہترین دفاعی تعلقات پائے جاتے ہیں، آرمی چیف
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








