کراچی، آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاھار بارش کی پیش گوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاھار بارش کی پیش گوئی
کراچی، آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاھار بارش کی پیش گوئی

کراچی میں محکمہ موسیات نے آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ موسلاھار بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا موسم کی صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کراچی کے مشرق اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، شہر میں آج شام تک تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

یاد رہے شہر میں رات گئے گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش سے بعض علاقوں میں سڑکیں تلاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارش کا سلسلہ چودہ اگست تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ رات بارش کے اعداد و شمار جاری کئے تھے، جس کے مطابق قائدآباد میں 39.5، ڈی سی  ساؤتھ صدرکےعلاقے میں 22.0 ، جناح ٹرمنل پر 20.4، گلشن حدید میں 28.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے میں ٹھٹہ، دادو، بدین، کوئٹہ، قلات، خضدار، لاہور، اسلام آباد، پشاورسمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل گرج چمک کیساتھ برسنے کی توقع ہے۔

Related Posts