قومی اسمبلی کے کراچی کے حلقہ این اے 246 اور پشاور کے این اے 31 کے ضمنی الیکشن کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔
کراچی میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کروائے۔
دوسری جانب پشاور میں این اے 31 پر ضمنی انتخابات کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے جمع کرائے جبکہ شوکت علی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کورنگ امیدوار بھی ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، یاد رہے ان کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔