پاک فضائیہ کا یومِ آزادی پر ملی نغمہ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

02 ستمبر 1965 ، فضائی معرکے پر مبنی پاک فضائیہ کی مختصر دستاویزی فلم جاری کردی گئی
02 ستمبر 1965 ، فضائی معرکے پر مبنی پاک فضائیہ کی مختصر دستاویزی فلم جاری کردی گئی

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کردیا۔

پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے میں بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے مسحور کن ملی نغمہ کا اجرا کر دیا ہے اور پاک فضائیہ کے شاہین دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے، جدت اور خود انحصاری کا سفر بھی نغمے کا خاصا ہے۔ عہد کی تجدید ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان تحفظ ناموس ارض پاک کے لیے قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

Related Posts