صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ بالا کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کیا ہے جس کے دوران اتحادی حکومت اور اپوزیشن کے سینیٹرز کے مابین مختلف معاشی و سیاسی مسائل پر گرما گرم بحث متوقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پی پی پی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کیلئے سینیٹ کا اجلاس گزشتہ ماہ 29 جولائی کو طلب کیا تھا۔ 

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کے روز دن 10 بج کر 30 منٹ پر ایوانِ بالا کا اجلاس طلب کیا جس کی طلبی آئین کی دفعہ 54(1) کے تحت عمل میں لائی گئی تھی۔

قبل ازیں صدر مملکت عارف علوی نے افغانستان جانے والے علماء وفد کے سربراہ مولانا مفتی تقی عثمانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ایوان صدر کے 25 جولائی کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے  مفتی تقی عثمانی کے ذریعے افغانستان کے طلبہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے افغان طلبہ کو آن لائن تعلیمی سہولیات اور  ورچوئل یونیورسٹی کے ذریعے تعلیمی سہولیات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔

 صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تعلیمی مواد ٹیلی ویژن کے ذریعے طلبہ تک پہنچایا جا سکتا ہے، افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے خصوصی انتظامات کیے جاسکتے ہیں، اسلام میں خواتین کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں۔

 

Related Posts