کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت میں ہے جس کے باعث کراچی سمیت مشرقی سندھ میں 18 اگست تک تیز بارش کا امکان ہے، کراچی میں 17 اور 18 اگست کو شدید بارش ہوسکتی ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالائی سندھ میں 19 اگست تک بارشوں کا امکان ہے جب کہ 23 یا 24 اگست کو مون سون کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سندھ میں تھرپارکر، عمر کوٹ، نواب شاہ ، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 21 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارشوں کا امکان ہے جس کے تحت کوئٹہ، سبی اور اطراف میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بارکھان، سبی، ژوب، قلات، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں چند مقامات پر آج موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں سیالکوٹ، مری، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، مردان، بنوں، دیر، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گلیات میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان میں چلاس، استور اور اسکردو میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

Related Posts