سعودی عرب، مکہ مکرمہ میں خانۂ کعبہ کو غسل دینے کی ایمان افروز تقریب منعقد

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب، مکہ مکرمہ میں خانۂ کعبہ کو غسل دینے کی ایمان افروز تقریب منعقد
سعودی عرب، مکہ مکرمہ میں خانۂ کعبہ کو غسل دینے کی ایمان افروز تقریب منعقد

مکہ مکرمہ: دُنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی عبادت گاہ خانۂ کعبہ کو غسل دینے کی ایمان افروز تقریب سعودی عرب میں منعقد ہوئی جس کے دوران روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کے سب سے بابرکت گھر کو غسل دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مکہ معظمہ میں منعقد کی گئی تقریب میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کیلئے سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کی جگہ دیگر سعودی حکام کے ہمراہ حصہ لیا اور غسل دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد دینے کا اعلان کردیا

سعودی ولی عہد نے خانۂ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت حاصل کی جبکہ غسلِ کعبہ کی یہ تقریب رسولِ اکرم ﷺ کے دور سے منعقد کی جارہی ہے جس کے تحت خانۂ کعبہ کو ایک سال میں 2 بار غسل دیا جاتا ہے۔

روح پرور تقریب کے دوران خانۂ کعبہ کی اندرونی دیواریں عرقِ گلاب، عود اور مشک میں تر تولیوں سے صاف کی گئیں۔ حکام نے بیت اللہ کے فرش کو آبِ زم زم میں عرقِ گلاب ملا کر کھجور کے پتوں اور ہاتھوں کی مدد سے صاف کیا۔ 

واضح رہے کہ مطاف کو غسلِ کعبہ سے قبل زائرین سے خالی کرایا گیا۔ تقریب کا انعقاد 13 اگست کو ہونا تھا، تاہم ملتوی کیے جانے کے بعد غسلِ کعبہ کی تقریب کو 2 روز بعد منعقد کیا گیا۔ تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Related Posts