این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی، فارم 45 پر پہلے سے دستخط کروالیے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ فارم 45 پر پہلے سے دستخط کروالیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کیلئے پولنگ کا آغاز صبح کے وقت ہوا جو شام تک بلا تعطل جاری رہے گی۔اس دوران  قاضی پبلک اسکول یو سی 2 میں دھاندلی کی کوشش کی گئی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا جلسہ، پی ٹی آئی راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کریگی

ویڈیو کے مطابق فارم 45 پر پہلے سے دستخط کروالیے گئے۔ قبل ازیں کراچی میں حالیہ ضمنی انتخاب کے دوران این اے 240 سے ایم کیو ایم کے امیدوار ابوبکر نے میدان مار لیا تھا، تاہم اس دوران بھی دھاندلی کے الزامات سامنے آئے۔

این اے 240 کے انتخاب میں ایم کیو ایم رہنما محمد ابوبکر نے 10 ہزار 683 ووٹ لیے جبکہ ٹی ایل پی کے امیدوار شہزادہ شہباز 10 ہزار 618 ووٹ لینے میں کامیاب ہوسکے۔

مہاجر قومی موومنٹ کے سید رفیع الدین نے 8 ہزار 349 ووٹ لیے جبکہ پی پی پی کے ناصر رحیم 5 ہزار 240 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ پی ایس پی کے شبیرقائم خانی نے 4 ہزار 782ووٹوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ 

 

Related Posts