سندھ، وزیر اعلیٰ کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ دینے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ، وزیر اعلیٰ کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10لاکھ دینے کا اعلان
سندھ، وزیر اعلیٰ کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10لاکھ دینے کا اعلان

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے سندھ میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سندھ میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سکھر میں بارشوں اور سیلاب کے دوران 17 افراد زخمی ہوئے۔ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشتگردی کا مقدمہ، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف احتجاج

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ سب سے پہلے سیلاب کے متاثرین کو ریلیف پہنچانا ہے۔ بارش اور سیلاب سے سندھ میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔ اس کے متعلق بھی حکمتِ عملی بنا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت سے زرعی قرض کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیرِ خوراک سندھ میرے ساتھ ہیں۔ وہ تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔ گندم اسٹاک سے متاثرین کو ریلیف دیں گے تاہم اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ ملیر اور حیدر آباد سمیت سندھ کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 19 اگست کو بارش ہوئی تو ہر جگہ پانی ہی پانی کھڑا تھا۔ سیلاب کے متاثرین کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 

Related Posts