گیم چینجر پریشان، ملک کو سرحدوں سے نہیں، اندر سے خطرہ ہے۔شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

دو ووٹوں کی بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ شیخ رشید احمد
دو ووٹوں کی بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ شیخ رشید احمد

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں، پاکستان کو سرحدوں سے نہیں بلکہ اندر سے خطرہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک معاشی اور پی ڈی ایم سیاسی طور پر دیوالیہ ہوچکی ہے۔ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

منافقت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو عمران خان جیسی ہوتی۔ حنا پرویز بٹ

ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ غریب کی جیب تو پہلے ہی خالی تھی۔ 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمرانوں کا عذاب ہے۔ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔ ملک کو سرحدوں سے نہیں، اندر سے خطرہ لاحق ہے۔

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا۔ اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔ 

 

Related Posts