راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں، پاکستان کو سرحدوں سے نہیں بلکہ اندر سے خطرہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک معاشی اور پی ڈی ایم سیاسی طور پر دیوالیہ ہوچکی ہے۔ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہیں۔
منافقت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو عمران خان جیسی ہوتی۔ حنا پرویز بٹ
ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ غریب کی جیب تو پہلے ہی خالی تھی۔ 20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمرانوں کا عذاب ہے۔ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔ ملک کو سرحدوں سے نہیں، اندر سے خطرہ لاحق ہے۔
ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے۔ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہےاورنیرو بانسری بجا رہا ہے۔ سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 23, 2022
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا۔ اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








