لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ متاثرہ علاقوں کو آبیانہ اور مالیہ معاف کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے جھنگ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ اسمبلی نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور، صوبائی ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔
مفتاح اسماعیل دفتر سے نکلیں اور عوام میں جائیں۔عابد شیر علی
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ آبیانہ اور مالیہ معاف کردیا۔ متاثرین کی بحالی کیلئے 5 ارب کا خصوصی فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔
سیلاب کی تباہ کاریوں سے 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، شیری رحمن
گفتگو کے دوران وزیرِا علیٰ نے کہا کہ مخیّر حضرات کو آگے بڑھ کر سیلاب کی مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کا سہارا بننا ہوگا۔ وطن کی مٹی آج ہم سب سے دکھی انسانیت کی خدمت کا تقاضا کرتی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اٹھا لیا ہے جو پورا کرکے دم لیں گے۔ پاکستانی قوم آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ سے سرخرو رہی ہے۔ نئے جذبے سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا چیلنج ضرور پورا کریں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشوں سے کم از کم 937 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








