عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست کا متن کیا کہتا ہے؟
سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پرویز الٰہی
وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام سیاسی رہنماؤں نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ مختلف بیانات میں عدلیہ پر تنقید کی جس پر عدالت نے متعلقہ فورم نہ ہونے کا رجسٹرار آفس کی جانب سے لگایا گیا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔
معزز عدالت نے سوال اٹھایا کہ کیا درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا ذکر ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کو لاہور ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ جانا چاہئے جس کا ذکر کیا گیا جبکہ درخواست لاہور سے آئی ہے۔
سیلاب کی تباہ کاریوں سے 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، شیری رحمن
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








