الیکشن کمیشن اجلاس، 12 حلقوں میں ضمنی انتخاب پر فیصلہ آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے قبل از وقت انتخابات سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی
الیکشن کمیشن نے قبل از وقت انتخابات سے متعلق تمام خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے جس میں 12 حلقوں میں ضمنی انتخاب منعقد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج کا اجلاس حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا پر طلب کیا۔ کمیشن حکام ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق خط کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم ملک کو آزاد کرنے کیلئے جہاد کررہے ہیں، عمران خان

الیکشن کمیشن نے آج ہونے والے اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے چیف سیکریٹریز کے علاوہ صوبائی آئی جیز کو بھی طلب کیا ہے۔ سیکریٹری داخلہ و دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو بھی بلا لیا۔

وفاقی وزارتِ داخلہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استدعا کی تھی کہ انتخابات کو 3ماہ کیلئے ملتوی کردیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے 16 اکتوبر کو ملک کے مختلف حلقوں میں ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے الیکشن کمیشن سے 3 ماہ تک کیلئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ خفیہ ایجنسیز کی رپورٹ کے مطابق ایک سیاسی جماعت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا گھیراؤ کرنا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا اور الیکشن کمیشن کے ممکنہ انتخابات مخالف اقدامات پر پہلے ہی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔ تحریکِ انصاف ضمنی انتخابات وقت پر کرانے کی خواہاں ہے۔

 

Related Posts