راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جب میں لانگ مارچ کی بات کرتا ہوں تو انکی کانپیں ٹانگنے لگتی ہیں میرے خلاف چار لانگ مارچ ہوئے،کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف ٹائپ لوگوں کو میں اچھی طرح جانتا ہوں، 25مئی کو پنڈی سے عوام کے سمندر کی امید تھی، عمران خان نے کہا کہ ہم سیاست نہیں ملک کو آزاد کرنے کیلئے جہاد کررہے ہیں۔
راولپنڈی کے شہباز شریف پارک میں کارکنوں سے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پچیس مئی کو جس طرح کے عوام کا سمندر پنڈی سے آنا تھا وہ نہیں آیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف میں لوگ تبدیلی کی خاطر آتے ہیں، کارکنان اب سمجھ جائیں کہ جب آپ مظاہرہ کرتے ہیں تو لوگوں کو نکالا جاتا ہے اب اسلام آباد مارچ کی تیاری کے لئے ہر پہلو پر، سوچ بچار کیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا بزدل آدمی ہوتا ہے اتنا ظالم ہوتا ہے، دلیر لوگ ظلم نہیں کرتے انکو خود پر اعتماد ہوتا ہے انہوں نے میرے خلاف چار لانگ مارچ کئے۔
ایک مرتبہ مریم نے کوشش کی لانگ مارچ راستے میں ختم ہو گیاکیونکہ قیمے کے نان ختم ہوگئے تھے،دوسری دفعہ کانپیں ٹانگنے والے نے کیا کوئی رکاوٹ رکھی گئی؟؟ دو مرتبہ ڈیزل نے لانگ مارچ کیا ان کو کہا گیا کھانا پینا چاہیئے تو دیا جائے گا ہمیں کسی سے ڈر نہیں انکو ہمارے سے ڈر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جب لانگ مارچ کی بات کرتا ہوں تو انکی کانپیں ٹانگنے لگتی ہیں، اپنی پارٹی کو نہیں بتایا کہ آج کل سب کچھ ٹیپ ہو رہا ہے، سنا ہے وزیراعظم ہاؤس سے ایک اور آڈیو نکلنے والی ہے فون ٹیپ کر کے پتہ لگانا چاہتے ہیں کہ عمران خان کیا کرنے جا رہا ہے۔
لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں میڈیا کا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔آزادی اظہارِ رائے کا گلہ گھوٹا جا رہا ہے، بتاؤ کس کو ہم نے بند کیا، صحافی باہر جا چکے ہیں، صرف اس خاطر کہ وہ عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:تھرکول منصوبہ، کوئلے سے 3.50روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔وزیر اعظم
کوشش کر رہے ہیں کہ ہمیں ڈرا کر کسی طرح انکو قبول کر لیں، ڈاکوؤں اور ان کے ہینڈلرز سن لو جو انکے ساتھ لگے گا، جتنی مرضی آپ کوشش کر لیں خود کو بدنام کرینگے۔قوم ان ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں جانے لگے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








