اسلام آباد: وزیر اعظم ہاؤس کی بگنگ اور فون ہیکنگ میں ملوث 2افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس کی حکومتی ذرائع نے تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو خفیہ ادارے نے گرفتار کیا، دونوں کے ہینڈلرز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
ایک گرفتار شخص کا تعلق راولپنڈی کے ایک تعلیمی ادارے سے ہے، دوسرے شخص کا تعلق وسطی پنجاب کے ایک شہر سے ہے، دونوں گرفتار افراد پی ایم ہاؤس کی سیکورٹی اسٹاف سے رابطے میں تھے۔
مزید پڑھیں: تھرکول منصوبہ، کوئلے سے 3.50روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔وزیر اعظم
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کو قومی سلامتی کے ادارے کے حوالے کردیا گیاہے، تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، سیکورٹی پر تعینات عملے کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








