اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد لاہور کا دورہ اور شیخوپورہ کے علاقے شرقپور شریف میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کا ننکانہ صاحب جلسہ کامیاب رہا۔ شرقپور شریف میں تحریکِ انصاف کے جلسے سے سابق وزیر اعظم عمران خان آج شام کے وقت خطاب کریں گے، جلسے کی تیاریاں مڈل اسکول گراؤنڈ میں مکمل کر لی گئیں۔
ممنوعہ فنڈنگ، عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا
تحریکِ انصاف شرقپور شریف میں انتخابی حلقہ پی پی 139 کیلئے مہم چلا رہی ہے۔ میاں جلیل شرقپوری نے حال ہی میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں 16اکتوبر کو ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔
ننکانہ میں کامیاب جلسے کے بعد عمران خان آج "شرقپور شریف"شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے-انشاء اللہ-
اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے امپورٹڈ حکومت کی فرار کی کوشش ناکام- کپتان کا مقابلہ دھاندلی اور درجن سے زائد پارٹیوں کےساتھ ہے-انشاء اللہ جیت ایک بار پھر عمران خان کی ہوگی— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 12, 2022
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان شرقپور شریف شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے، اتوار کے روز ضمنی انتخاب سے حکومت کی فرار کی کوشش ناکام رہی۔ کپتان دھاندلی اور درجن سے زائد پارٹیوں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔عمران خان جیتیں گے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں 3 مختلف تقاریب سے خطاب کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے اراکین و رہنماؤں اور میڈیا نمائندگان سے ملاقات اور آئی ایس ایف کنونشن، یوتھ کنونشن اور ڈاکٹرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








