شیخوپورہ، عمران خان شرقپور شریف میں عوامی جلسے سے خطاب آج کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

شیخوپورہ، عمران خان شرقپور شریف میں عوامی جلسے سے خطاب آج کرینگے
شیخوپورہ، عمران خان شرقپور شریف میں عوامی جلسے سے خطاب آج کرینگے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد لاہور کا دورہ اور شیخوپورہ کے علاقے شرقپور شریف میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کا ننکانہ صاحب جلسہ کامیاب رہا۔ شرقپور شریف میں تحریکِ انصاف کے جلسے سے سابق وزیر اعظم عمران خان آج شام کے وقت خطاب کریں گے، جلسے کی تیاریاں مڈل اسکول گراؤنڈ میں مکمل کر لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ممنوعہ فنڈنگ، عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

تحریکِ انصاف شرقپور شریف میں انتخابی حلقہ پی پی 139 کیلئے مہم چلا رہی ہے۔ میاں جلیل شرقپوری نے حال ہی میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں 16اکتوبر کو ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عمران خان شرقپور شریف شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کریں گے، اتوار کے روز ضمنی انتخاب سے حکومت کی فرار کی کوشش ناکام رہی۔ کپتان دھاندلی اور درجن سے زائد پارٹیوں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔عمران خان جیتیں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں 3 مختلف تقاریب سے خطاب کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے اراکین و رہنماؤں اور میڈیا نمائندگان سے ملاقات اور آئی ایس ایف کنونشن، یوتھ کنونشن اور ڈاکٹرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

Related Posts