سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میجر جنرل فیصل نصیر پر الزامات بے بنیاد قرار دے دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ: سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی نے آئی ایس آئی کے افسر میجر جنرل فیصل نصیر پر الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ  میرے بیان کو پسند نہیں کریں گے، لیکن میں سچ ہی کہوں گا چاہے وہ کتنا ہی غیر مقبول، ناپسندیدہ یا کڑوا کیوں نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

 اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے خائف ہے۔ فارن پالیسی کا الزام

ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف حقائق کو مسخ کیا گیا اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ حال ہی میں انہیں برگیڈئیر کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے ڈی جی سی بنایا گیا جو آئی ایس آئی سربراہ کے بعد سب سے اہم عہدہ ہے۔

پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ انٹیلی جنس میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران میجر جنرل فیصل نصیر سندھ اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ بحیثیت وزیرِ داخلہ مجھے ان کے کچھ کاموں سے ذاتی طور پر واقفیت حاصل ہے۔

سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میجر جنرل فیصل نصیر کے بہترین پیشہ ورانہ کام کی وجہ سے انہیں سپر جاسوس کا لقب دیا گیا، تاہم بدقسمتی سے میرے ساتھی سینیٹر اعظم سواتی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی کی دیگر قیادت نے معمولی سیاسی فائدے کیلئے بے بنیاد مہم شروع کر رکھی ہے۔

سابق وزیر داخلہ بلوچستان نے الزام عائد کیا کہ عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی بے بنیاد مہم جوئی دراصل ہمارے دشمن ملک بھارت کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج اور سیاست کریں لیکن قوم کے سپوتوں کے خلاف زہر اگلنے سے قبل دو بار سوچیں۔ اپنے سیاسی غصے کو غلط سمت میں نہ جانے دیں۔

 

Related Posts