پی ٹی آئی کے فیض آباد میں احتجاج کیخلاف دو مقدمات درج

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: فیض آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان کے احتجاج پر اسلام آباد پولیس نے دو درجن افراد کو گرفتار کرکے تھانہ آئی نائن میں دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

فیض آباد مقام پر پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج پر اسلام آباد پولیس نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور عامرکیانی سمیت 250 سے زائد افراد کے خلاف دو مقدمے درج کردیئے، دونوں مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے۔

تھانہ آئی نائن میں درج ایف آئی آر کے مطابق فیض آباد اور آئی جے پی روڈ پر کارکنان نے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ایف سی اور اسلام آباد پولیس پر پتھراؤ کیا، موٹرسائیکلیں جلائیں اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا۔

واضح رہے کہ دونوں مقدمات پولیس کے مدعیت میں درج کیے گئے ہیں۔

Related Posts