راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس ملک کا وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ ہو اس کا اللہ ہی حافظ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر حملے کا مرکزی ملزم ویڈیو بیان ایسے دے رہا ہے جیسے وہ پولیس اسٹیشن نہیں اسٹوڈیو میں بیٹھا ہے۔
آئی ایم ایف نے پیڑول پر 50 روپے تک لیوی بڑھوادی ہےعمران خان کا مرکزی ملزم 4وڈیوبیان ایسےدےرہاہےجیسےوہ پولیس نہیں سٹوڈیومیں بیٹھاہےسیاست کاپریشرککرکسی وقت بھی پھٹ سکتاہےحکومت پاک فوج اورعوام کولڑواناچاہتی ہےجس ملک کاوزیرداخلہ راناثنااللہ جیسا دہشتگرد ہو اُس ملک کا الله ہی حافظ ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 5, 2022
ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پٹرول پر 50 روپے تک لیوی بڑھادی ہے، سیاست کا پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔
پی ٹی آئی کے فیض آباد میں احتجاج کیخلاف دو مقدمات درج
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاک فوج اورعوام کولڑوانا چاہتی ہے ، جس ملک کا وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ جیسا دہشتگرد ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








