ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن کو عبور کررہا ہے، آصف زرداری کی عمران خان پر تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے، آصف زرداری کی عمران خان پر تنقید
ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہر لائن عبور کر رہا ہے، آصف زرداری کی عمران خان پر تنقید

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن کو عبور کررہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے، اس شخص کو نہ تو ملکی سالمیت کی فکر ہے اور نہ ملکی اداروں کی، اس شخص کو صرف اقتدار، اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

سابق صدر نے کہا کہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے اور ہم کسی صورت اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک فوج کا عمران خان کے بیان پر شدید رد عمل، الزامات سختی سے مسترد

اُن کا کہنا تھا کہ 1947 سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے ملکر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے، دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے، ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے، ہم دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

Related Posts