اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو روات تک ریلی کی اجازت دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت مل گئی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 35 شرائط کے ساتھ این اوسی جاری کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نےعلی نوازاعوان کی درخواست پراجازت دی ہے۔

اسلام آباد سے تمام چھوٹی ریلیاں کورال چوک پرجمع ہوں گی جس کے بعد اسلام آباد ریجن کے شرکا روات میں آزادی لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے۔عمران خان شرکا سے اہم خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان پر توشہ خانے کی گھڑیاں فروخت کرنیکا الزام، حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کرادی

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہونے کے لیے پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اس شاندار مہم کی نگرانی کی، آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے۔آخری مرحلہ آ گیا ہے تیار رہیں، عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔

Related Posts