لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قرارداد جمع کراتے ہوئے توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان نے تینوں گھڑیاں زلفی بخاری، فرح گوگی اور سابق مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کی مدد سے فروخت کیں۔
عمران خان کا امریکی سازش کے بیانیے سے مکرنا اچھی بات، خیر مقدم کرتے ہیں۔بلاول بھٹو
ٹوئٹر پیغام میں ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ میں نے چیئرمین نیب سے توشہ خانہ کی قیمتی گھڑیاں فروخت کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایوان توشہ خانہ کی قیمتی گھڑیاں فروخت کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ دوست ممالک سے ملنے والے تحائف قوم کی امانت ہوتے ہیں۔
اسمبلی میں جمع قرارداد میں مزید کہا گیا کہ تحائف فروخت کیلئے نہیں ہوتے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کی 3 قیمتی گھڑیاں عام مارکیٹ میں فروخت کردی ہیں جن میں 3 افراد سے مدد لی گئی۔
عمران خان نے یہ تینوں گھڑیاں زلفی بخاری،فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی مدد سے فروخت کیں۔ توشہ خانہ کی قیمتی گھڑیاں فروخت کرنے کا چیئر مین نیب سے نوٹس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی pic.twitter.com/fLtwx7zASQ
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) November 19, 2022
قرارداد کے متن میں میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے کیلئے زلفی بخاری، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی مدد لی۔ چیئرمین نیب معاملے کا فوری نوٹس لیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








