اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا امریکی سازش کے بیانیے سے مکر جانا اچھی بات ہے، یو ٹرن کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں وزیر خارجہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ تعیناتی کا سوال متعلقہ وزارت سے کریں۔
ہر ملک سے بہتر اور دوستانہ تعلقات کے خواہشمند ہیں، وزیرِخارجہ
بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نہ کل کوئی امریکی سازش تھی نہ آج ہے۔ بہت اچھی بات ہے کہ عمران خان اس بیانیے سے مکر چکے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے یو ٹرن کو ویلکم کرتے ہیں۔ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ ملک کے ایشوز کو سنجیدہ نہیں لیں گے تو دنیا کو اعتماد میں نہیں لے سکتے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہر ملک سے بہتر اور دوستانہ تعلقات کے خواہشمند ہیں، جب میں وزیر خارجہ بنا تو سب سے پہلے ہمارا رابطہ چین کے ساتھ رہا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات سے ہم عوام اور ملکی بہتری کے لیے کام کرسکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








