پنجابی اسٹیج ڈراموں کے معروف اداکار طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

مشہورومعروف ٹی وی اداکار طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کر گئے ہیں، انتقال کی تصدیق طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید نے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی گزشتہ کچھ روز سے طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال میں داخل تھے جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

 فلموں پر تنقید، ہمایوں سعید نے شان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آج سے 7 روز قبل سامنے آنے والی خبر کے مطابق طارق ٹیڈی کی طبیعت شدید ناساز ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ پی کے ایل آئی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جگر کا انفیکشن بڑھ گیا۔

جگر کے انفیکشن میں اضافے کے بعد طارق ٹیڈی کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ طارق ٹیڈی کے جگر نے 70 فیصد تک کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

انتقال کر جانے والے اسٹیج ایکٹر کے بیٹے جنید کا کہنا ہے کہ طارق ٹیڈی کو سانس اور جگر دونوں کا عارضہ لاحق تھا، تاہم 4روز قبل ان کی طبیعت سنبھل گئی تھی۔

جنید کا کہنا ہے کہ اسٹیج ایکٹر طارق ٹیڈی کی طبیعت رات کے وقت اچانک بگڑ گئی اور حالت زیادہ خراب ہوگئی۔ صبح 8 بجے کے وقت طارق ٹیڈی انتقال کر گئے۔

Related Posts