معروف اداکار ہمایوں سعید نے پاکستانی فلموں پر تنقید کرنے پر شان شاہد کو کرارا جواب دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے شان شاہد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اِدھر بھی جاؤں گا اور اُدھر بھی جاؤں گا اور ’ضرار‘ دیکھنے بھی جاؤں گا۔
Idhar bhi jaonga aur udhar bhi jaonga… Aur zarrar dekhne bhi jaonga… Zarrar releasing on 25th November! All the best Shaan bhai @mshaanshahid pic.twitter.com/95A6Oe15ZV
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) November 15, 2022
ٹوئٹر پوسٹ میں ہمایوں سعید نے شان شاہد کی نئی آنے والی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
قبل ازیں شان شاہد نے اپنے ایک بیان میں کسی اداکار یا فلم کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ پاکستانی ڈائریکٹرز یا رائٹرز ’اِدھر نہیں جاؤں گی، اُدھر نہیں جاؤں گی‘ سے نکل کر نئے موضوعات کی طرف آئیں۔
کیا شان شاہد نے فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے؟
اُن کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز یا رائٹرز بہت سے موضوعات پر ہاتھ نہیں ڈال رہے، سائنس فکشن اور ہارر فلموں کو ہم استعمال ہی نہیں کرتے۔
ہمایوں سعید کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ رواں برس ریلیز ہوئی تھی، جس کی کاسٹ میں مہوش حیات اور کبریٰ خان بھی شامل تھیں۔
اس سے قبل ہمایوں سعید کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ 2017ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ شان شاہد کی نئی فلم ’ضرار‘ 25 نومبر کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں ریلیز ہورہی ہے، فلم میں مرکزی کردار شان شاہد نبھا رہے ہیں جبکہ وہ خود اس کے ہدایتکار بھی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








