فیصلہ کن ٹی 20 میچ، آئر لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ ویمن ٹیم نے قومی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر34 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئر لینڈ ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹس کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ جواباً پاکستان کی ویمن ٹیم 133رنز پر مکمل  طور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹورٹ براڈ بھی شاہین آفریدی کی بہادری کے مداح

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 17، دوسری 46، تیسری 53، چوتھی 82، پانچویں 102، چھٹی 105، ساتویں 128، آٹھویں 130 جبکہ نویں اور 10ویں 133 کے مجموعی اسکور پر گری۔

آئرلینڈ کی ایرلین نورا کیلی نے سب سے زیادہ 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کپتان لورا ڈیلانی نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جین میگوائر 2 وکٹس حاصل کرکے نمایاں باؤلرز میں شامل ہوگئیں۔

پاکستان کی اوپنر جویریہ انجم نے 37 گیندوں پر 50 رنز بنائے، تاہم ان کی ففٹی قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ ندا ڈار نے 24 گیندوں پر 26 رنز بنائے، فاطمہ ثنا نے 14 جبکہ وکٹ کیپر منیبہ علی نے 11 رنز بنائے۔

دوسری جانب آئرلینڈ ٹیم کی اوپنر گیبی لیوس نے پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر سب سے زیادہ 71 رنز بنائے۔ ایمی ہنٹر 40 جبکہ اورلا پرینڈر گاسٹ37 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں۔

Related Posts