انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ براڈ بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بہادری کے مداح ہوگئے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شاہین انگلش کھلاڑی ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے گرپڑے تھے جس کے بعد وہ دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے لیکن اس کے باوجود وہ اپنا اگلا اوور کرانے آئے۔
فاسٹ بولرشاہین نے 16 ویں اوور کی پہلی گیند کرائی، اس دوران انھیں بہت زیادہ تکلیف محسوس ہوئی اور وہ گھٹنے کی انجری کے باعث اپنا اوور مکمل کرائے بغیر میدان سے باہر چلے گئے، جس کے بعد اُن کا اوور افتخار احمد نے مکمل کروایا۔
فاسٹ بولر کی انجری کے بعد اس قسم کی خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ دسمبر میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی
انگلش کھلاڑی اسٹورٹ براڈ نے ایک صحافی کی شاہین کی انجری سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور فاسٹ بولر کی بہاردی کو سراہا۔
Wow. Bad news for the lad. & proves how brave & dedicated he is to even try & bowl another ball in the Final!
— Stuart Broad (@StuartBroad8) November 14, 2022
انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر شاہین، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف نہ کھیل سکے تو یہ اُن کیلئے بُری خبر ہوگی۔
اسٹورٹ براڈ نے شاہین کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ثابت کیا کہ وہ کتنا بہادر ہے، باوجود زخمی ہونے کے اُس نے اوور کروایا جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ اس میں کھیل کی بہت لگن ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








