چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں میں کمی کا خدشہ ظاہر کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فرائض میں غفلت کا الزام، ایف بی آر اپنے ملازمین کیخلاف کارروائی کیلئے تیار
فرائض میں غفلت کا الزام، ایف بی آر اپنے ملازمین کیخلاف کارروائی کیلئے تیار

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین عاصم احمد نے ٹیکس وصولیوں میں کمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ٹیکس وصولیوں میں کمی کی وجہ موجودہ سیاسی و معاشی بحران کو قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران ایف بی آر نے 2 ہزار 149 ارب روپے بطور ٹیکس جمع کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان

بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ جولائی سے اکتوبر تک 2 ہزار 144 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم ایف بی آر سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف پورا نہیں کرسکا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس کا ہدف حاصل کر لیا۔ رواں برس ٹیکس محصولات میں اضافہ 16.6 فیصد رہا، تاہم درآمدات کا تخمینہ 17 فیصد کم لگایا تیا ہے، ٹیکس وصولی میں بھی کمی کا خدشہ ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے کہا کہ نومبر میں ملکی برآمدات کا تخمینہ بھی 20 فیصد کم ہونے کا خدشہ ہے۔ فی الحال ایف بی آر انتظامی طریقے سے ٹیکس وصولیوں میں اضافے کیلئے کوشاں ہے۔ نئے ٹیکس لگانے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔

Related Posts