ماڈل سے میزبان بننے والی متھیرا نے اپنی مے نوشی کی عادت کے بارے میں وضاحت پیش کی ہے۔
گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں متھیرا نے شراب نوشی کی عادت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ 2019 میں ایک بہت خطرناک کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں جس سے اُن کے پھیپھڑے بُری طرح متاثر ہوئے تھے اور وہ اسٹیرائیڈز پر تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ اُس دوران وہ ڈپریشن میں چلی گئیں تھیں اور اپنی تکلیف کو کم کرنے کیلئے شراب نوشی کرتی تھیں جس کی انھیں عادت ہوگئی تھی۔ تاہم دو سال سے انہوں نے اپنی یہ عادت ترک کردی ہے۔
متھیرانے نوجوان نسل کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانی کی عمر میں انسان کو تجربے کرنے کا شوق ہوتا ہے لیکن میری سب نوجوانوں کو یہی صلاح ہے وہ اس قسم کی عادتوں سے گریز کریں جوکہ اُن کیلئے نقصان دہ ہیں۔
پاکستانی فلموں پر تنقید، ہمایوں سعید نے شان شاہد کو آڑے ہاتھوں لے لیا
متھیرا زمبابوے کے شہر ہرارے میں ایک مسلم گھرانے میں جنوبی افریقی والد اور پاکستانی ماں کے ہاں پیدا ہوئیں۔ ان کی بہن روز محمد بھی اداکارہ ہیں۔
تاہم، زمبابوے میں بدامنی کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان منتقل ہونے سے پہلے انہوں نے زمبابوے میں تعلیم حاصل کی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








