لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم آفیشلز نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے، جن کی آمد پر شہریوں نے نعرے لگائے۔
لاہور ائیرپورٹ پر شہریوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں، اُس دوران کھلاڑیوں کے اہلخانہ بھی وہاں پر موجود تھے، تاہم قومی ٹیم کے کھلاڑی میڈیا سے بات کیے بغیر گھروں کو روانہ ہوگئے۔
انڈر 19 کرکٹ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا تھا، تاہم فائنل میں اسے انگلینڈ نے شکست دی۔
دوسری جانب قومی کرکٹرحارث رؤف اسلام آباد پہنچ گئے، اہلخانہ ، دوستوں اور کرکٹ شائقین نے ائیرپورٹ پرشانداراستقبال کیا، گھر پہنچنے پرڈھول کی تھاپ پررقص بھی کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








