ملتان: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتان اسٹیڈیم میں ہوئی۔
ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں دونوں کپتانوں سعد بیگ اور احرار امین نے شرکت کی۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ملتان میں ہوگا، جس کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے دوسرے میچ میں آئر لینڈ کو6وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچز 16 اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں میچز کا آغاز صبح 9:30 بجے ہوگا۔
قبل ازیں تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-2 سے بنگلہ دیش نے جیت لی تھی۔
واضح رہے کہ یہ 2002 کے بعد پاکستانی سرزمین پر انڈر 19 کی پہلی آفیشل سیریز ہے، آخری مرتبہ سریز کراچی میں ہی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








