لاہور میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل کے قریب پراسرار ڈرون طیارہ گر گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل کے قریب پراسرار ڈرون طیارہ گر گیا ہے جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرون طیارہ گرنے کا واقعہ چوہنگ میں علی ٹاؤن ٹرمینل اورنج لائن کے قریب پیش آیا جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقعے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عوامی مارچ، اسٹیج پر کھڑی آصفہ بھٹو سے ڈرون ٹکرا گیا، اسپتال منتقل

ڈرون طیارے کے متعلق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے میں چھوٹا جاسوسی کیمرہ لگایا گیا تھا تاہم ڈرون سے کسی بھی قسم کا بارودی مواد برآمد نہیں ہوا، علی ٹاؤن ٹرمینل میں چینی انجینئرز بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران اسٹیج پر کھڑی آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو سے ڈرون ٹکراگیا۔ جو اُن کے سر پر لگا، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئیں۔

کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے ڈرون کیمرہ ٹکرانے کا واقعہ خانیوال میں رواں برس مارچ کے آغاز میں پیش آیا۔ آصفہ بھٹو پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ٹرک پر موجود تھیں جہاں ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے۔

Related Posts