رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 26نومبر تک ملتوی

تازہ ترین

تازہ ترین

سڑکوں کی بندش سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، رانا ثناء اللہ
سڑکوں کی بندش سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور: عدالت نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کی حاضری سے 1 روزہ استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں ہوئی جہاں وزیرِ داخلہ پر فردِ جرم عائد نہ کی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں:

سڑکوں کی بندش سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

عدالت نے رانا ثناء اللہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران رانا ثناء اللہ کی حاضری سے 1 روز کیلئے استثنیٰ دینے کی درخواست کی منظوری دے دی۔

انسدادِ منشیات عدالت نے رانا ثناء اللہ اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سڑکوں کی بندش کے باعث عوام کو درپیش مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے 9 روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن پولیس کی حفاظت اور سرکاری پروٹوکول کے تحت سڑکیں بند کرنے میں ملوث ہیں، جس سے عام عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

Related Posts